احادیث میں ہے کہ :
گھریلو کبوتر خدا کو بہت یاد کرتے ہیں - اہل _بیت علیھم السلام کو دوست رکھتے ہیں - اور صاحب _خانہ کو دعا دیتے ہیں کہالله تمہیں برکت دے -
کسی شخص نے حضرت رسول الله (ص) سے تنہائ کی شکایت کی تو آنحضرت (ص) نے فرمایا کہ :
ایک جوڑا کبوتر کا پال لے -
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
کبوتر پیغمبروں کے پرندوں میں سے ہے - کبوتر گھر میں رکھو کیونکہ حضرت نوح علیہ السلام نے اسکو پسند کیا ہے اور دعا دی ہے کہ کسی پرندے پر اتنا پیار نہیں آتا جتنا کبوتر پر -
آپ نے فرمایا کہ :
جس گھر میں کبوتر ہوں اس گھر کے رہنے والے جنوں کی آفتوں سے محفوظ رہیں گے کیونکہ جنوں کے بچے بھی گھروں میں کھیلتے پھرتے ہیں - جس گھر میں کبوتر ہوتے ہیں وہ ان سے مشغول رہتے ہیں اور آدمیوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتے -
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا :
کبوتر کا جو پر جھڑتا ہے وہی شیاطین کی نفرت اور بھاگنے کا سبب ہوتا ہے
{ تہذیب _آل محمد ، صفحہ_٣٢٢-٣٢٣ }
0 comments:
Do Not Post Bad Comment